چہلم شہدائے کربلا،کراچی میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل
شیئر کریں
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی ذیر صدارت شہید بینظیر آباد پولیس رینج میں امن وامان کی صورتحال اور اس تناظر میں پولیس اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ڈی آئی جی شہیدبینظیرآباد کے دفتر میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈی آئی جی سمیت متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ کو ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے جرائم کے خلاف پولیس حکمت عملی، لائحہ عمل اور بروقت ریسپانس جیسے اقدامات کے بارے میں بتایا۔وزیر داخلہ سندھ نے اجلاس ایجنڈا بشمول امن و امان کا قیام، چہلم سیکیورٹی سمیت اسٹریٹ کرائمز،منظم جرائم اور منشیات مافیاز کے خلاف پولیس ایکشن اور کریک ڈان کو مزید تیز اور نتیجہ خیز بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ قیام امن اور چہلم سیکیورٹی انتظامات کو ہر لحاظ سے فول پروف اور مؤثر بنایا جائے جبکہ چہلم سیکیورٹی کے حوالے سے دستیاب اضافی نفری کو بھی نمایاں مقامات پر تعینات کیا جائے علاوہ ازیں چہلم فرائض پر مامور اہلکاروں کو سیکیورٹی اقدامات کی بابت بریفنگ لازمی دی جائے اور چہلم کی مناسبت سے منعقدہ تمام مجالس،جلوسوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے منتظمین کو اعتماد میں لازما لیا جائے۔ضیاالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائمز کی بیخ کنی کے لیئے ناصرف جدید اور ماڈرن تیکنیکس سے اسفادہ کیا جائے بلکہ گرفتار اسٹریٹ کریمنلز سے مثر تفتیش کی بدولت انکے گروہوں، کارندوں اورسرپرستوں پر مضبوط ہاتھ بھی ڈالا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ منظم جرائم کی آماجگاہوں کا پتہ لگاکر انھیں ختم کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی آئین اور قانون سے ہرگز بالاتر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ منظم جرائم جیسے فعل میں ملوث عناصر سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اور ضلعی و علاقوں کی سطح پر منشیات کی خرید و فروخت و ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس پکٹنگ اور موبائل گشت کو مثر اور مربوط بنایا جائے۔ علاوہ اذیں منشیات مافیاز کی دستیاب فہرستوں کا از سر نو جائزہ لیکر پولیس ایکشن اور اقدامات کو کامیاب بنایا جائے۔