میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اچھا منصوبہ تعمیراتی نقائص، گلستان جوہر، عجلت میں کھولا گیا انڈرپاس درد سر بن گیا

اچھا منصوبہ تعمیراتی نقائص، گلستان جوہر، عجلت میں کھولا گیا انڈرپاس درد سر بن گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

گلستان جوہر میں عجلت میں کھولے گئے انڈر پاس سے شہری نالاں ہیں۔ انڈر پاس کے روڈ پر بچھائے گئے آزمائشی بلاکس شہریوں کیلئے بھی آزمائش بن گئے جبکہ سروس روڈز کا کام سست روی کا شکار ہونے سے بھی عوام سخت اذیتوں میں مبتلا ہیں گلستان جوہر کے حال ہی میں کھولے گئے طویل انڈر پاس کے روڈ کیلئے بلاکس لگانے کا تجربہ شہریوں نے مسترد کردیا۔۔ فنیشنگ سے بلاکس نہ لگنے کے باعث ناہموار راستہ طے کرنے والے شکایتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں گلستان جوہر فلائی اوور اور انڈر پاس کے افتتاح کے بعد سے تاحال سروس روڈز کی بحالی کاکام سست روی کا شکارہے۔۔ تبا? حال سڑکیں عوام کیلئے درد سر بنی ہوئی ہیں عوام نے اچھے منصوبے کے تعمیراتی نقائص دور کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔۔ جبکہ مئیر کراچی پہلے ہی انڈر پاس میں بلاکس لگانے کا تجربہ ناکام ہونے پر سڑک بنانے کا کہہ چکے ہیں تاہم اس تجربے پر تعمیراتی لاگت بڑھنے اور شہریوں کو مزید زحمت کا سامنا رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں