میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کا چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آنے کا فیصلہ

نواز شریف کا چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور(رپورٹ: رانا خالد قمر) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آنے کا فیصلہ۔ اسلام آباد ائیر پورٹ پر اتریں گے۔ جی ٹی روڈ سے قافلے کی شکل میں لاہور لایا جائے گا۔ شہباز شریف اور کھوکھر برادران سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے بھائی اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو مشاورت کے لئے لندن بلایا تھا۔ ن لیگ لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر ن لیگ یوتھ ونگ کے صدر فیصل سیف کھوکھر بھی اس مشاورتی عمل کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی موجودگی میں وطن واپس نہیں آئیں گے۔ اب چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ قریب ہے اس لئے سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کے امکانات روشن ہونے لگے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے واپسی کیلئے حتمی تاریخ پر مشاورت شروع کردی ہے انہوں لاہور کی قیادت سے کہا ہے کہ آپ پانچ لاکھ افراد کو استقبال کیلئے اکٹھے کریں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم ممکنہ طور پر ستمبر کے آخری ہفتے یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد ائیر پورٹ پر اتریں گے انہیں جی ٹی روڈ سے لاہور لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلی مدت کیلئے ن لیگ کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہی ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں