میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ، سینئر آفیسر محمد عمران چشتی کی خدمات پھر حاصل کرلی گئیں

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ، سینئر آفیسر محمد عمران چشتی کی خدمات پھر حاصل کرلی گئیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سینئر آفیسر محمد عمران خان چشتی کی خدمات ایک بار پھر حاصل کرلی ہیں چیئرمین بورڈ پروفیسر نسیم احمد میمن نے انکے نئے عہدے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا,عمران چشتی نے بحیثیت آن اسپیشل ڈیوٹی آفیسر جمعہ کواپنا عہدہ سنبھال لیا ہے تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمران چشتی کو انٹر میڈیئٹ بورڈ نے انکی سابقہ جواننگ کی تاریخ کے مطابق 19,جون 2023 سے بحال کردیا اس ضمن میں چیئرمین بورڈ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشنBIE/CHAIRMAN/19-2923جاری کردیا محمد عمران خان چشتی نے جمعہ کو اپنے نئے عہدے آن اسپیشل ڈیوٹی کا چارج حاصل کرلیاھے محمد عمران خان چشتی انٹر بورڈ کے مستقل اور سینئر آفیسر ھیں جو 2005 سے اپنی خدمات جاری رکھے ھوئے ھیں وہ پانچ سال تک مزکورہ بورڈ کے ناظم امتحانات بھی رہ چکے ھیں جبکہ اس سے قبل وہ ڈپٹی سیکیریٹری اور پھر سیکریٹری بورڈ بھی تعینات رھے ھیں موجودہ عہدے میں وہ بورڈ کے امتحانی امور ,انتظامی معملات ودیگر ایڈمنسٹریٹیو معملات کے بھی نگراں ھونگے جو کہ صرف چیئرمین بورڈ کو رپورٹ کرنے کے مجاز ہونگے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں