میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پیر تک ملتوی

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پیر تک ملتوی

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۵ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ بیماری کے باعث پیش نہیں ہوئے، معاون وکیل نے کہا کہ پچھلے آٹھ ماہ سے ہم نے التوا نہیں مانگا، ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ تجویز کیا، میرا وکالت نامہ اس کیس میں نہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد نے کہا کہ اب کروشل اسٹیج پر ہے یہ سزا معطلی کی درخواست، پندرہ بیس منٹ میں دلائل مکمل ہو جانے تھے، جمعہ کو ڈی بی نہیں تھی، ہم کیس کو پیر تک ملتوی کر سکتے تھے مگر نہیں کیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد نے کہا کہ ہم بھی ٹرائل کورٹ والا کام کر سکتے ہیں مگر ایسا نہیں کریں گے۔لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک شخص بیس روز سے جیل میں ہے۔ ہم اس کو پیر تک ملتوی کرتے ہیں اور اگر کوئی نا بھی آیا تو فیصلہ کر دیں گے، ٹرائل کورٹ نے جو کیا وہ غلط کیا۔ لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پھر چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید تین دن اندر رکھیں گے؟ پھر ہم عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، آپ نے جو کرنا ہے کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں