سابق چیئرمین فشریز عبدالبر کے بھائی کا کارنامہ، غیر قانونی سلفیا کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی آباد کرادی
شیئر کریں
(رپورٹ: آصف سعود) سابق چیئرمین فشریز عبدالبر کے بھائی عبدالواسع نے اسکیم 45 میں غیر قانونی سلفیا کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی آباد کرادی، سلفیا سوسائٹی کی کسی سرکاری ادارے سے لے آئوٹ پلان منظور نہیں کرایا گیا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھاری بھتہ دے کر بغیر نقشے کے مکانات تعمیر کرادیئے گئے پیپلز پارٹی کے بعض عہدیداروں کی پشت پناہی پر سلفیا سوسائٹی سے کروڑوں روپے بٹورے گئے عبدالواسع کے اسکیم 45 میں دیگر رہائشی پروجیکٹ بھی غیر قانونی ہونے کا انکشاف ہوا ہے تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق چیئرمین فشریز عبدالبر کے بھائی عبدالواسع نے اسکیم 45 میں غیر قانونی سفلیا کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی بناکر اسے آباد کرادیا ذریعے کا کہنا ہے کہ سلفیا سوسائٹی کی زمین ناکلاس ہے اور اس پر کسی بھی سرکاری ادارے کا لے آئوٹ منظور نہیں ہوسکتا ہے معلوم ہوا ہے کہ سلفیا سوسائٹی کو پہلے گوٹھ آباد بتایا گیا اور بعد میں اس پر کوآپریٹو سوسائٹیرکھ دی اس حوالے سے جب جرأت نے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس حوالے سے کوئی ریکارڈ نہیں ہے جس پر نمائندہ جرأت کی جانب سے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (MDA) سے سلفیا سوسائٹی کے لے آئوٹ کے حوالے سے معلومات حاصل کیں تو ان کا کہنا تھا کہ ناکلاس زمین کو لے آئوٹ منظور کرکے نہیں دیا جاتا ہے نمائندہ جرأت کے سروے کے مطابق سلفیا سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر مکانات تعمیر ہوچکے ہیں جن میں رہائشی بھی ہے اس حوالے سے تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ سلفیا سوسائٹی میں جو مکانات تعمیر ہیں ان میں سے کسی کے پاس بھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا نقشہ موجود نہیں ہے دوران تحقیقات پتہ چلا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا عملہ مکان تعمیر کرنے والوں سے بھتہ وصول کرکے انہیں غیر قانونی طورپر مکانات بنانے کی اجازت دیتا ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ سلفیا سوسائٹی کے مالک عبدالواسع نے پیپلز پارٹی کے بعض عہدیداروں کو اپنے ساتھ ملاکر اسکیم 45 میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی سوسائٹیاں بناکر فروخت کی ہیں ان کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ غیر قانونی سوسائٹیز میں فوری آباد کاری کراتے ہیں اس حوالے سے ایم ڈی اے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھاری بھتہ دیا جاتا ہے اداروں میں جہاں ان کے معاملات پھنستے ہیں وہاں وہ پیپلز پارٹی کے علاقائی عہدیداروں یا پھر اپنے بھائی سابق چیئرمین فشریز عبدالبر کی خدمات حاصل کرتے ہیں جرأت کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق عبدالواسع ماضی میں ایک بدنام زمانہ مارکیٹنگ ایجنسی کے ذریعے پلاٹوں کو فروخت کرچکے ہیں جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی اس حوالے سے نمائندہ جرأت نے جب عبدالواسع سے رابطہ کرنا چاہا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔