میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الائنس موٹرز کے اثاثوں کو ٹھکانے لگانے والے عبدالروف ہاشمانی بے نقاب

الائنس موٹرز کے اثاثوں کو ٹھکانے لگانے والے عبدالروف ہاشمانی بے نقاب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

ابراہیم قاسم کے ہاتھوں ٹھکانے لگنے والے بیشتر اثاثے عبدالروف ہاشمانی اور ان کے بڑے بھائی حنیف کے ذریعے لگائے گئے
الائنس موٹرز کے نام پر آنے والی رقوم کی الماریاںچہیتے بھانجے کے لیے کھول دی جاتی وہ بیگ بھر بھر کے رقم لے جاتے رہے
کراچی(نمائندہ جرأت)ٹی جے ابراہیم اینڈ کمپنی / الائنس موٹرز کے اثاثے تاحال ایک بھید بنے ہوئے ہیں۔ایک طرف عدالت عالیہ سندھ میں چلنے والے مختلف مقدمات کیچھوے کی رفتار سے چل رہے ہیں، تو دوسری طرف مختلف تفتیشی اداروں کی جانب سے ہونے والی نشاندہی کے باوجود بہت سے اثاثے اخفاء کے پردے میں ہیںاوراس پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق اس ذمرے میں آنے والے بہت سے اثاثے الائنس موٹرز کے منیجنگ ڈائریکٹر ابراہم قاسم مرحوم کے چہیتے بھانجے عبدالرؤف ہاشمانی دبائے بیٹھے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ابراہیم قاسم کے ہاتھوں سے جو اثاثے ٹھکانے لگے اُن میں سے بیشتر عبدالروف ہاشمانی اور ان کے بڑے بھائی حنیف ہاشمانی (سابق چیئرمین باغ ہالار اسپتال ، گارڈن)کے ذریعے لگائے گئے۔ واضح رہے کہ عبدالروف ہاشمانی اپنے اکلوتے ماموں ابراہیم قاسم کے سب سے چہیتے بھانجے مشہور تھے۔ جب الائنس موٹرز کے نام پر رقوم آرہی تھیں تو یہ واحد بھانجے تھے جن کے لیے رقوم سے بھری الماریاںکھول دی جاتی تھیں اور اُن کی خواہش کے مطابق اُنہیں رقوم کے بیگ بھر بھر کے دیے جاتے تھے۔ ذرائع کے مطابق عبدالروف ہاشمانی کو تاحال اداروں کی جانب سے نہیں چھیڑا گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق اگلے کچھ دنوں میں ان کے خلاف کارروائی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ عبدالروف ہاشمانی سے اُن کا موقف جاننے کے لیے نمائندہ جرأت نے رابطہ کیا مگر اُنہوں نے کوئی موقف دینے سے صاف انکار کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں