میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز کراچی کے جلسے سے آئوٹ،شہبازشریف شرکت کریں گے

مریم نواز کراچی کے جلسے سے آئوٹ،شہبازشریف شرکت کریں گے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

پی ڈی ایم کا 29 اگست کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آئوٹ ہوئیں تو شہباز شریف اِن ہوئے، شہباز شریف 27 اگست کو کراچی پہنچیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کراچی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے سندھ اور کراچی کی تنظیم کو تیاریوں کی ہدایت کر دی اورشہباز شریف کے دورہ کراچی کا مسلم لیگ ن نے شیڈول تیار کرلیا۔شہباز شریف 27 اگست کو کراچی پہنچیں گے اور مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما کراچی ائیرپورٹ پر شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔ مسلم لیگ ن سندھ ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ روانہ ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف دورہ کراچی میں مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ سندھ سے کئی سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں