میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میئرکراچی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر حساب لینا چاہیے ، مصطفی کمال

میئرکراچی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر حساب لینا چاہیے ، مصطفی کمال

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر ان سے حساب لینا چاہیے ، وسیم اختر اس شہر کے چوکیدار تھے انہوں نے اسے لوٹا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں موسلادھار بارش سے تباہ کاریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی تباہ ہورہا ہے تو پورا ملک تباہ ہورہا ہے ، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے ، خدا کے واسطے کراچی کو تنہا نہ چھوڑیں اس پر رحم کریں، کراچی مقبوضہ کشمیر نہیں ہے کہ وفاق مداخلت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی ادارے کراچی آئیں اور ترمیم لائیں، کراچی پاکستان کی شہ رگ ہیں، وزیراعظم کراچی آئیں، 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات دفاتر تک محدود ہیں۔پی ایس پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی کے لیے ضروری ہے کہ پہلے تجاوزات ختم کریں، نالوں کی صفائی کے لیے پہلے انفرا اسٹرکچر ترتیب دیاجائے ، سندھ حکومت نالوں کے اطراف زمینیں دے کر انفرا اسٹرکچر بنائے ، وزیراعلی سندھ کئی دنوں سے تاثر دے رہے ہیں کہ کراچی بہت اچھا کردیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ تاثر دیرہے ہسیں کہ کراچی10سال پہلے خراب تھا، حکمران نہ ماننے والی باتیں کریں تو یہ تباہی اور بربادی کا سبب ہے ، ہمارے حکمران بیحسی شکل اختیار کرچکے ہیں، عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کراچی 10سال پہلے کیا تھا اورآج کیا ہے ۔مصطفی کمال نے بتایا کہ میرے پہلے سال میں باتھ آئی لینڈ میں 28روز تک پانی جمع رہاتھا، جب باتھ آئی لینڈ سے پانی نکلا تو6ماہ تک وہاں ڈرین لائن بچھائی، ہماری کاوشوں کی وجہ سے آج باتھ آئی لینڈ میں پانی جمع نہیں ہوتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میئر کراچی 4سال گزرنے کے بعد مگرمچھ کے آنسو رورہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں