میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بارشوں کے باعث سرکاری عمارتوں کی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں

بارشوں کے باعث سرکاری عمارتوں کی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

بارشوں کے باعث شہر کے نالے اور سڑکیں بھرنے کے بعد اب سرکاری عمارتوں کی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں، موسلا دھاربارش کے باعث سندھ سیکریٹریٹ بیرک نمبر 20میں واقع نیب کورٹ کی چھتیں ٹپکنا شروع ہوگئی، نیب کورٹ میں آنے والے سائلین اور وکلا کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کے باعث شہر کے نالے اور سڑکیں بھرنے کے برد اب سرکاری عمارتوں کی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں، موڈلق دھار بارش کے باعث سندھ سیکریٹریٹ بیرک نمبر 20میں واقع نیب کورٹ کی چھتیں ٹپکنا شروع ہوگئی، نیب کورٹ کے کوریڈور میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ، عدالتی عمارت میں نکاسی آب کے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کے باعث نیب کورٹ میں آنے والے وکلا اور سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، عمارت کا اسٹرکچر پرانا ہونے اور تزنین و آرائش نا ہونے سے عمارت تباہ حالی کا شکار ہے ، نیب کورٹ کی عمارت میں چار معزز جج حضرات بیٹھتے ہیں ،روزانہ کی بنیاد پر کئی مقدمات کی سماعت ہونے کے باوجود عمارت کو بہتر نہیں بنایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں