میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑائو ، باہر پہنچائو ہے ، فردوس عاشق

بلاول آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑائو ، باہر پہنچائو ہے ، فردوس عاشق

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑائواور باہر پہنچائو ہے ، سندھ میں آپ کے 11سالہ کرپٹ راج نیغ ریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب سندھ میں آپ کے 11سالہ کرپٹ راج نے غریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں، کراچی آج کچرا کنڈی بن چکا ہے ،بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑائو اور باہر پہنچائو ہے ، پی پی حکومت کی کارکردگی کی قیمت سندھ کے معصوم بچے اپنی جانیں دے کر ادا کر رہے ہیں ، پیپلز پارٹی میں سے عوام اب مائنس ہوچکے ہیں، موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے ۔انہوں نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آج بھی کشمیر کاز پر سیاست کی، عظیم کشمیریوں کی جدوجہد کا آپ کی ابو بچائو مہم سے کیا موازنہ ۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ اسکردو میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنے آپ کو پورے ملک کے سامنے بے نقاب کردیا ہے ، وہ جو وعدہ کرتے ہیں اس پر یوٹرن لے لیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو علم ہی نہیں کرنا کیا ہے وہ پیپلز پارٹی کے ہر اقدام کو فالو کر رہی ہے ، حکومت نے پاکستان میں فارن آفس کو کمزور کیا ہے ، سفارت کاری جاننے والی شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں