ایم کیو ایم کا مقتول کارکن میڈیا کے سامنے پیش
شیئر کریں
کراچی (کرائم رپورٹر)سندھ رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ایک روپوش کارکن محمد یوسف عرف ٹھیلے والا کو میڈیا کے سامنے پیش کردیاواضح رہے کہ یہ وہی کارکن ہے جس کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کی پریس ریلیز گزشتہ دنوں ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کی گئی تھیترجمان سندھ رینجرز میجر قمبر رضا نے رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایم کیو ایم لندن کی قیادت بے بنیاد الزامات کو پریس ریلیز کا حصہ بنا کر قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص رینجرز کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کا حصہ بناتی ہیپریس کانفرنس کے دوران محمد یوسف عرف ٹھیلے والا کو بھی پیش کیا گیا جنہوں نے بتایا کہ وہ ایم کیو ایم لندن کے کارکن اور اورنگی ٹاون کے علاقے گلشن ضیاء میں ایک کنسٹرکشن کمپنی میں ملازمت کرتے ہیںمحمد یوسف نے بتایا کہ ‘گزشتہ ماہ 17جولائی کو شام ساڑھے 5بجے کے قریب سادہ لباس اہلکاروں نے کمپنی پر چھاپہ مارا میں وہاں موجود نہیں تھا، لیکن میں نے دور سے جب انہیں دیکھا تو وہاں سے فرار ہوگیا اور سرجانی ٹاون میں اپنے دوست کے گھر پر روپوشی اختیار کرلی’انہوں نے مزید بتایا کہ ‘ان کے دوست کی بیٹی نے 8اگست کو انہیں ایم کیو ایم لندن کی ایک پریس ریلیز دکھائی جو 7اگست کو ندیم نصرت کی جانب سے ریلیز کی گئی تھی جس میں لکھا تھا کہ مجھے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قتل کردیا گیا’محمد یوسف کے مطابق ‘یہ پڑھ کر میں خوفزدہ ہوگیا اور سرجانی سے نکل کر اپنے ایک اور دوست کے پاس میرپور خاص چلا گیا لیکن مجھے اپنے بچوں کی یاد ارہی تھی لہذا میں نے خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا’.اس موقع پر محمد یوسف نے ساتھ دینے اور ایم کیو ایم لندن سے تحفظ فراہم کرنے پر سندھ رینجرز کا شکریہ بھی ادا کیا‘رینجرز ترجمان کے مطابق مسلسل روپوشی اورذہنی خوف کی وجہ سے محمدیوسف ٹھیلے والانے اپنے اپ کورینجرزکے حوالے کردیایہ امرقابل ذکرہے کہ یوسف کے اہل خانہ نے ناصرف اس کی ہلاکت کویقینی مانابلکہ سوئم تک منالیا۔