میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لیبر ،فیکٹریوں میں ٹھیکیداری سسٹم سے خطیرکمائی

محکمہ لیبر ،فیکٹریوں میں ٹھیکیداری سسٹم سے خطیرکمائی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ لیبر حیدرآباد کا سیٹھوں کے ساتھ گٹھ جوڑ، فیکٹریوں میں لیبر قوانین نافذ کرنے سے گریز، فیکٹریوں میں ٹھیکیداری سسٹم پر کام چلنے لگا، ریجنل ڈائریکٹر کی سرپرستی میں بھاری وصولی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں مزدوروں کے حقوق و نفاذ کیلئے ریجنل لیبر آفس قائم ہے جو کہ ریجنل ڈائریکٹر کے زیر انتظام تاہم وہ آفس فیکٹریوں میں لیبر قوانین نافذ کرنے سے گریزاں ہے ، ملنے والی معلومات کے مطابق حیدرآباد میں مختلف قسم کی پراڈکٹس تیار کرنے والی اکثر فیکٹریوں میں ٹھیکیداری سسٹم نافذ ہے اور ٹھیکیدار دھاڑی کی اجرت پر مزدوروں کو فیکٹریوں میں کام کرواتے ہیں، ذرائع کے مطابق ریجنل ڈاکٹر غلام رسول کی سرپرستی میں سسٹم قائم جس کے ذریعے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ماہانہ بھاری وصولیوں کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق مختلف فیکٹریوں کے سینکڑوں مزدوروں کی جبری برطرفی اور واجب الادا رقم کی حصول کیلئے درخواستیں محکمہ لیبر کے پاس موجود ہیں لیکن محکمہ لیبر ان درخواستوں پر کارروائی کرنے سے گریزان ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ لیبر نے وصولیوں نے عوض غیرقانونی ٹھیکیداری سسٹم کے خلاف چپ سادھ لی ہے. ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں