وفاقی کابینہ کا اجلاس، تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ مؤخر
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ بھی زیر غور آنا تھا تاہم اجلاس میں اس معاملے پر کوئی غور نہیں کیا گیا جبکہ کابینہ اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور نہیں آیا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی سے مشاورت کرلی گئی ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کی منظوری کابینہ دے گی۔