میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے2 بچے جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے2 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر میں بارش کے پانی سے بھرے گڑھے اور کھلے نالے میں گرکر 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔پہلا واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں پیش آیا جہاں کوثر نیازی کالونی میں گجر نالے کے ساتھ سیوریج کیلئے بنائے گئے زیر تعمیر نالے میں گیس کے بلاسٹ سے تین سالہ اجمل گر کر جاں بحق ہوگیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق بچے بارش میں کھیلنے میں مصروف تھے۔ کچھ بچے زیر تعمیر نالے کے قریب کھیل رہے تھے کہ اچانک نالے کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ اجمل نالے میں گر گیا ، بچے کو علاقہ مکینوں نے ریسکیو کیا لیکن وہ جان کی بازی ہار چکا تھاعلاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نالہ کافی عرصے سے زیر تعمیر ہے ، کبھی اس نالے میں مرمتی کام شروع ہوتا ہے تو کبھی یہ کھلا رہتا ہے ، انتظامیہ تعمیر میں نااہلی کا مظاہرہ کرتی ہے اور اسی کے نتیجے میں تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔غم سے نڈھال مرحوم کے والد نے کہا کہ وہ نوکری پر تھے فون پر بچے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچے تو بچہ دم توڑ چکا تھا ، چھ بچوں کے والد نے بتایا کہ وہ مزدور ہیں بچے کی موت کو اللہ کی رضا کہہ کر معاف کردیا۔دوسری جانب اتحاد ٹائون میں بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔محمد خان کالونی بلدیہ پاکستان ہوٹل کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک بچہ بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی ، ایدھی حکام کے مطابق متوفی بچے کی شناخت 10 سالہ شہاد اللہ ولد کلیم اللہ کے نام سے کی گئی۔پولیس کے مطابق متوفی بچے کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں