میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گزشتہ حکومت کی طرح لوگوں کو لایا گیا تو اسی طرح باہر کر دینگے، مولانا فضل الرحمن

گزشتہ حکومت کی طرح لوگوں کو لایا گیا تو اسی طرح باہر کر دینگے، مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آئندہ گزشتہ حکومت کی طرح لوگوں کو لایا گیا تو اسی طرح باہر کر دیں گے، ہم نے سڑکوں پر ناجائز حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ڈی آئی خان میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مہنگائی کا پہاڑ پوری قوم کے اوپر گرایا گیا لہٰذا قوم سوچے ملکی ترقی جام کرنے والے دوبارہ نمائندہ بننے کے حق دار ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور دبئی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، وہ ہم سے یہ بھی پوچھتے ہیں اگلا نظام کیا ہوگا؟ لیکن یہ قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ نااہلوں کا راستہ روکے۔ ہمیں لڑنے کا تجربہ زیادہ اور دوستی کا بہت کم ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا ڈیرہ اسماعیل خان آنے پر مشکور ہوں کیونکہ وزیر اعظم ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں، 2017 اور 18 میں نواز شریف ڈیرہ اسماعیل خان آئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں