میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم ڈیلرز ،حکومت کے درمیان مارجن پر مذاکرات کامیاب

پیٹرولیم ڈیلرز ،حکومت کے درمیان مارجن پر مذاکرات کامیاب

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن، اوگرا اور آئل پیٹرولیم ڈویژن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، فریقین کی منظوری کے بعد معاہدہ تحریر کر لیا گیا۔پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومتی معاہدے پر چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز سمیع خان، چیئرمین اوگرا مسرور خان اور ڈی جی آئل وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے دستخط کیے۔7گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد آخرکار معاملات طے پا گئے، وزارت پیٹرولیم نے مارجن میں 1.64 روپے اضافے کی تجویز دی تھی، ڈیلرز کی جانب سے کئی گھنٹے انکار کے بعد وہ آخرکار 1.64 پر راضی ہو گئے۔مارجن میں یہ اضافہ ایک ہی بار کی بجائے ہر 15 دن بعد 4 مراحل میں کیا جائے گا جو 41 پیسے ہوگا، اور مکمل تجویز شدہ اضافہ دو ماہ میں مل جائے گا۔مارجن دینے کا عمل یکم ستمبر 2023 سے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2023 تک مکمل ہوگا، ہر پرائس چینج تاریخ پر 41 پیسے فی لیٹر ڈیلرز مارجن میں بڑھنے کا عمل جاری رہے گا۔واضح رہے کہ اس وقت ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 6 روپے ہے جو دو ماہ میں بڑھ کر 7.64 روپے فی لیٹر ہو جائے گا، جب کہ پیٹرولیم ڈیلرز مصنوعات پر فی لیٹر مارجن 11 روپے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں