میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بارش میں صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی نالوں سے باہر آگئی ، حافظ نعیم الرحمن

بارش میں صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی نالوں سے باہر آگئی ، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بارش میں پیپلزپارٹی اور اس کی صوبائی حکومت کی 15سالہ نا اہلی و ناقص کارکردگی نالوں سے ُامڈ کر باہر آگئی ہے ،قبضہ میئر ٹویٹر اور فیس بک کے ذریعے مسائل حل کرنے اور کراچی پر قبضہ کرنے کے بجائے عوام کے منتخب نمائندوں کو چارج منتقل کریں ، شہریوں کے دیرینہ اور گھمبیر مسائل حل کریں ،6 ماہ کے ٹرانزیشن پیریڈ کے نام پر کرپشن کی جارہی ہے،جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز اپنی مدد آپ کے تحت کام کررہے ہیں،شہر میں صرف جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئر مینز نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمینوں نے بھی چارج کے لیے خطوط بھیجنے شروع کردیئے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کی گنتی پوری کی جائے اور درست حلقہ بندی کرنے کے بعد انتخابات کروائے جائیں، ہم نے وزیر اعظم کو مردم شماری کے حقائق اور اہل کراچی کی گنتی پوری نہ کرنے ، وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے بیان کے حوالے سے خط ارسال کردیا ہے۔ کراچی کے عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ کراچی کامینڈیٹ جماعت اسلامی کے پاس ہے،ان لوگوں کے پاس نہیں جو کراچی کا سودا کردیتے تھے ،جدوجہد اور مزاحمت کے ذریعے سے کراچی کی آبادی درست کروائیں گے۔ بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ، عاشورہ کے بعد بجلی کے ٹیرف میں اضافے کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف زبردست تحریک چلائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی کے نرخوں میں اضافے، مردم شماری میں کراچی کی گنتی پوری نہ کرنے، بارش کے بعد شہر کی ابتر صورتحال اور عوام کی مشکلات و پریشانیوں کے حوالے سے منگل کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں