مین پوری کا خام مال سپلائی ،ٹی سی ایس کی گاڑی پکڑ لی گئی
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) سی آئی اے پولیس حیدرآباد کی بڑی کارروائی، مین پڑی کا خام مال سپلائی کرتے ہوئے کوریئر کمپنی ٹی سی ایس کمپنی کی گاڑی کو پکڑ لیا گیا، دو ملازمین ذیشان اور سجاد گرفتار، نجی کوریئر کمپنی کی گاڑی میں 23 ڈبے منتقل کئے جا رہے تھے، پولیس، کینٹ تھانے پر مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پولیس نجی کوریئر کمپنی کی گاڑی سے مین پڑی بنانے والے خام مال کو برآمد کرکے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے، ایس ایس پی حیدرآباد امیر ساجد سدوزئی کی ہدایت پر اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر کی سربراہی میں سی آئی اے انچارج منیر عباسی اور ایس ایچ کینٹ اعجاز لاکھو نے خفیہ اطلاع پر پاکستان کی سب سے بڑی کورئیر کمپنی ٹی سی ایس کی گاڑی میں 23 ڈبوں میں مین پوڑی کا خام مال سپلائی کرتے ہوئے کوریئر کمپنی کے دو ملازموں کو حراست میں لے لیا، ذرائع کے مطابق کمپنی کے کچھ ملازمین منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان کے خلاف کینٹ تھانے پر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔