ایس بی سی اے، عرس ڈاوچ کی سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کی سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری، وادہو واہ روڈ پر کاٹیج کے بجائے گراؤنڈ پلس 4 منزلہ عمارت بنا لی گئی، علمدار روڈ پر نور فاطمہ گلیکسی نامی پراجیکٹ کی این او سی کی معیاد ختم، تعمیراتی کام جاری، نقشے میں بھی ہیراپھیری، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کی سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، عرس ڈاوچ کے زیر سرپرستی منظم مافیا غیرقانونی تعمیرات سے لاکھوں روپے وصول کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق وادہو واہ روڈ پر سوغات شیریں دکان کے ساتھ واقع ایک رہائشی پلاٹ پر کاٹیج تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی تھی تاہم اب اس پلاٹ پر کاٹیج کی جگہ گراؤنڈ پلس چار منزلہ عمارت تعمیر ہو چکی ہے، جو کہ مکمل غیرقانونی ہے،ذرائع کے مطابق مذکورہ غیرقانونی تعمیرات کی اجازت کے عوض بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ و دیگر نے ایک کروڑ کے لگ بھگ رقم وصول کی، قاسم آباد کی علمدار چوک پر تین سال قبل نور فاطمہ گلیکسی نامی پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا جس کا بلڈر الاٹیز سے لگ بھگ ایک ارب لوٹ کر کر فرار ہوگیا، مذکورہ اسکیم کی این او سی ختم ہونے، بلڈر کے فرار ہونے اور زمین کی دعویداری کا تعین نہ ہونے کا باوجود تعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے اور مذکورہ پراجیکٹ کی نقشے میں ہیراپھیری کرکے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہیں، ذرائع کے مطابق مذکورہ پراجیکٹ سے بھی عرس ڈاوچ نے لاکھوں روپے رشوت لیکر تعمیرات کی اجازت دیدی ہے، واضع رہے کہ عرس ڈاوچ گزشتہ 10 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عہدے پر براجمان ہے اور اس کے خلاف کرپشن، غیرقانونی تعمیرات اور نقشوں کے میں ہیراپھیری کے سنگین الزامات ہیں اور عرس ڈاوچ کے خلاف اینٹی
کرپشن میں متعدد تحقیقات زیر التواء ہیں۔