میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، ڈائریکٹر جنرل نے لمپی ویکسین کے نام پر کروڑوں کا چونا لگا دیا

محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، ڈائریکٹر جنرل نے لمپی ویکسین کے نام پر کروڑوں کا چونا لگا دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، ڈائریکٹر جنرل نذیر کلہوڑو نے لمپی ویکسین کے نام پر کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا، ویکسین برآمد کرنے کا ٹھیکہ حذیفہ انٹرپرائز نامی کمپنی کو دیا گیا، 23-2022 میں خریدی گئی ویکسین کو مالی سال 22-21 میں دکھا کر کروڑوں روپے نکال لئے گئے، غیرقانونی طور ڈی جی کی کرسی پر براجمان نذیر کلہوڑو سسٹم کے سامنے سیکریٹری بھی بے بس، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ نذیر کلہوڑو نے لمپی ویکسین کے نام پر سرکاری خزانے کو چونا لگا دیا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق لمپی ویکسین مالی سال 23-2022ع میں خریدی گئی لیکن نذیر کلہوڑو نے ویکسین کی خریداری مالی سال 22-2021ع میں دکھا کر کروڑوں روپے نکالے اور مذکورہ ویکسین خریداری کیلئے کوئی ٹینڈر بھی جاری نہیں کیا گیا، ذرائع کے مطابق ویکسین برآمد کرنے کا ٹھیکہ حذیفہ انٹرپرائز نامی کمپنی کو دیا گیا اور مذکورہ کمپنی سے تمام معاملات ڈی جی کے فرنٹ مین زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام، جام کاشف سہتو نے طے کئے، ذرائع کے مطابق لمپی وائرس کی ویکسین ترکی کی کمپنی وائٹل اینیمل ہیلتھ سے خریدنے کا دعویٰ کیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق مذکورہ ویکسین کو کراچی میں ہی تیار کیا اور ری لیبل کرکے اسے سندھ میں تقسیم کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ کے عہدے پر براجمان ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کراچی میں موجود ایک خودمختار ادارے سندھ اینیمل ہیلتھ سائنسز کا ملازم ہے اور وہ سندھ حکومت کا ملازم ہی نہیں ہے، لیکن سندھ حکومت نے صوبائی وزیر کی فرمائش پر گزشتہ سال 27 ستمبر کو سنیارٹی لسٹ میں موجود گریڈ 19 اور 20 کے سینکڑوں افسران کو نظرانداز کرکے نذیر کلہوڑو کو لائیو اسٹاک سندھ مقرر کیا تھا، ڈاکٹر نذیر کلہوڑو سسٹم کے آگے محکمے کا سیکریٹری بھی بس نظر آتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں