میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر معدنیات کا کارنامہ، کارونجھر پہاڑ سے گرینائٹ نکالنے کا معاملہ متنازع بنادیا

وزیر معدنیات کا کارنامہ، کارونجھر پہاڑ سے گرینائٹ نکالنے کا معاملہ متنازع بنادیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: صدام بجیر)وزیر معدنیات میر شبیر بجارانی نے کارونجھر پہاڑ سے گرینائیٹ نکالنے کا معاملہ متنازعہ بنادیا، سندھ کابینہ کی منظوری کے علاوہ ٹینڈر جاری کرنا سوالیہ نشان بن گیا، گرینائیٹ نکالنے کے لئے لیز کی نئی سمری کی تیاری کے اطلاع، ننگرپارکر کے ایم پی اے قاسم سومرو خاموش تماشائی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ مائنز اینڈ منرلز سندھ کی جانب سے اخبارات میں ٹینڈر شائع کرکے کارونجھر پہاڑی علاقے کی5 ہزار 9 سو 28 ایکڑ اراضی کی نیلامی کا اعلان کیاگیا، کارونجھر کے پہاڑی علاقے سے قیمتی گرینائیٹ پتھر نکالنے کے لئے نیلام عام 31 جولائی 2023 کو ڈائریکٹر جنرل مائینز اینڈ منرلز کے دفتر میںکرنے کا فیصلہ ہوا لیکن تھرپارکر کے پی پی وزراء کی جانب سے مخالفت کی اور وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات بعدوزیر معدنیات میر شبیر بجارانی اور وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے ٹینڈرکی منسوخی کا اعلان کیا گیا ۔جبکہ وزیر معدنیات میر شبیر بجارانی کے بیانات نے کارونجھر پہاڑ سے گرینائیٹ نکالنے کے اشتہار اور پورے معاملے کو متنازعہ بنا دیا ہے، تھر پارکر سے تعلق رکھنے والے وزیر کھیل ارباب لطف اللہ، وزیر انسانی حقوق سریندر ولاسائی ، وزیر ثقافت سردار شاہ کے مخالفت کے باوجود وزیر معدنیات میر شبیر بجارانی گرینائیٹ نکالنے کے لئے جاری ٹینڈر کا دفاع کرتے رہے،ننگرپارکر سے منتخب پی پی ایم پی اے قاسم سراج سومرو نے انتہائی اہم معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے اور قاسم سومرو کے خاموش تماشائی پر ننگرپارکر کے سیاسی سماجی حلقوں میں ان پر شدید تنقید ہورہی ہے۔ جبکہ سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر معدنیات شبیر بجارانی نے کہا کہ کارونجھر کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا جائے اور کارونجھر پھاڑ ننگرپارکر شہر کا دل ہے، کارونجھر پہاڑی سلسلے میں جنگلی حیات، تاریخی مقامات، مذہبی مقامات موجود ہیں، وزیر معدنیات، وزیر ثقافت اور3 سیکریٹریز کی کمیٹی نے اپنی سفارشات تیارکی ہیں اور سفارشات سندھ کابینہ میں پیش کی جائیں گے، کمیٹی کی سفارشات سندھ کابینہ کی منظوری کے بعدفیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ معدنیات سندھ نے کارونجھر کی نیلامی کے اشتہار کی نئی سمری تیار کر لی ہے جو کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی، گزشتہ روز وزیر معدنیات شبیر بجارانی کی صدارت میں عہدیداروں کا اجلاس منعقدہ اجلاس میں ڈی جی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کارونجھر پہاڑ ننگرپارکر شہر کا صرف ایک حصہ ہے، ہم شہر کو چھوڑ کر گاؤں کی طرف سے لیز پر لے سکتے ہیں، سیکریٹری معدنیات اشتہار میں ترمیم کے لیے سمری تیار کرکے وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوائیں گے،اشتہار سے کچھ سائٹس کم کر کے باقی کو برقرار رکھا جائے گا، محکمہ معدنیات نے محکمہ روینیو سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں