میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یاسین شر بلوچ کا ایکشن، غیر قانونی تعمیرات پر ایس بی سی اے کے 25 افسران کو شوکاز نوٹس

یاسین شر بلوچ کا ایکشن، غیر قانونی تعمیرات پر ایس بی سی اے کے 25 افسران کو شوکاز نوٹس

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ نے 4 غیر قانونی تعمیرات کرنے پر ایس بی سی اے کے 25 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے، یاسین شر بلوچ نے شہر میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والے پٹہ سسٹم کے افسران کے خلاف کارروائی سے گریز کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل یاسین شر بلوچ جو ایس بی سی اے کی پٹہ سسٹم مافیا کا ایک حصہ ہیں انہوں نے عدالتی حکم پر 4 غیر قانونی تعمیرات کرانیوالے 25 ایس بی سی اے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے جبکہ ڈی جی یاسین شر بلوچ کو شہر میں ہونے والی سینکڑوں غیر قانونی تعمیرات اور اس میں ملوث ایس بی سی اے کے پٹہ سسٹم کے افسران نظر ہی نہیں آئے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شوکاز نوٹس بھی ڈی جی یاسین شر بلوچ نے اپنے معطل 14 گریڈ کے بلڈنگ انسپکٹر شہزاد آرائیں سے اجازت لینے کے بعد نکالے۔ جرأت کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پلاٹ نمبر 2/4، 2/C ناظم آباد نمبر 2 پر غیر قانونی تعمیرات کرانے کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسپکٹر شہباز حسین کو شوکاز نوٹس جاری کئے اسی طرح پلاٹ نمبر 3/A 4/11 ناظم آباد پر غیر قانونی تعمیرات کرانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار علی راہو، اسسٹنٹ دائریکٹر مقصود قریشی، سینئر بلڈنگ انسپکٹر ایاز شہاب، سینئر بلڈنگ انسپکٹر وسیم احمد، سینئر بلڈنگ انسپکٹر زبیر مرتضیٰ، بلڈنگ انسپکٹر امتیاز شیخ، امتیاز احمد، راحیل احمد، شہباز حسین، ارشد علی بھٹو، محمد عباس کو شوکاز نوٹس جاری کیا اسی طرح پلاٹ نمبر 11/13 بی ایریا لیاقت آباد پر غیر قانونی تعمیرات کرانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقصود قریشی، عامر علی، زبیر مرتضیٰ، ضیاء الرحمن عرف ضیاء کالا کو شوکاز نوٹس دیا گیا۔ اسی طرح پلاٹ نمبر R-656/2 پر غیر قانونی تعمیرات کرانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ تنیو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلیم حبیب، ایس بی آئی نعمان منصوری، بلڈنگ انسپکٹر آصف بھٹو اور خالد قائم خانی کو شوکاز نوٹس دیئے گئے ذریعے کا کہنا ہے کہ یاسین شر بلوچ نے مذکورہ شوکاز نوٹس 14 جولائی 2023 کو جاری کئے لیکن اب تک کسی افسر نے اس شوکاز نوٹس کا جواب جمع نہیں کرایا جبکہ لیٹر میں واضح ہے کہ مذکورہ افسران 3 دن میں شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے ذریعے کا کہنا ہے کہ جب مذکورہ پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات ثابت ہوگئیں تو ڈی جی یاسین شر بلوچ نے تین دن کی مہلت پوری ہونے کے باوجود مذکورہ افسران کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کیوں نہیں کی ذریعے کا کہنا ہے کہ یاسین شر بلوچ کو ان کے ماتحت پٹہ سسٹم کے سرغنہ 14 گریڈ کے ملازم شہزاد آرائیں نے صرف افسران کے خلاف شوکاز نوٹس نکالنے اور عدالت کو اس حوالے سے مطمئن کرنے کا حکم دیا تھا یہی وجہ ہے کہ یاسین شر بلوچ نے مذکورہ افسران کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی ہے جبکہ لیٹر میں ڈائریکٹر ضلع وسطی کو مذکورہ پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا گیا تھا تاہم ضلع وسطی کے ڈائریکٹر نے 10 روز گزرنے کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کرنے والے کسی بھی بلڈر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں