میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لندن میں پاکستان دشمن سے ملاقات ،نوازشریف ملک کیلئے سیکیوریٹی رسک قرار

لندن میں پاکستان دشمن سے ملاقات ،نوازشریف ملک کیلئے سیکیوریٹی رسک قرار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب نے لندن میں ملاقات پر حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے وزرا نے نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان کے دشمنوں سے ان کے تعلقات ثابت ہوتے ہیں۔ ملاقات کے بارے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو سیکیورٹی رسک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لیے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہ کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔ نواز شریف کی افغانستان میں راء کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سوال کیا کہ باہمی دلچسپی کے معاملات کیا ہیں؟انہوں نے کہا کہ محب اللہ کی جانب سے ہمارے ملک پاکستان کو کوٹھا کہنے کے بعد مشترکہ مفاد صرف پاکستان پر حملہ کرنا ہی ہوسکتا ہے، لوٹی ہوئی دولت کے تحفظ کے لیے شریف خاندان کی مفاد پرستی شرمناک ہے۔وزیر مملکت شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا کہ افغان این ایس اے کے ساتھ نواز شریف کی ملاقات نے پاکستان کے دشمنوں سے ان کے رابطوں کو ثابت کیا۔انہوں نے کہا کہ اس ملاقات نے ثابت کردیا کہ سابق وزیر اعظم پاکستانی مفادات کے خلاف استعمال ہونے والا آلہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ نواز کے بیانات بین الاقوامی فورمز پر بھارت پہلے ہی استعمال کرچکا ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اس ملاقات کے بارے میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز نے ہمیشہ پاکستان کے دشمنوں کا ساتھ دیا خواہ وہ (اسٹیل ٹائکون سجن) جندال ہو یا نریندر مودی۔ان کا کہنا تھا کہ ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں خطے کے عوام مسلم لیگ (ن) کو مسترد کریں گے۔مفرورنواز شریف اور محب اللہ کے درمیان ملاقات کو خوفناک قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ نواز شریف نے ‘اس حقیر احمق سے کوئی سرکاری رابطہ نہ رکھنے کی ہماری بیان کردہ پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں