کراچی میں آج اور کل بادل برسنے کا امکان
شیئر کریں
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفرازنے کہاہے کہ کراچی میں 25اور 26 جولائی کے درمیان ہلکی سے معتدل بارش سمیت آندھی اور گرج چمک کا بھی امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں ممبئی کے قریب کم شدت کا ہوا کا کم دباو بن رہا ہے، ہوا کے کم دباو کا پھیلاو سندھ سمیت کراچی تک آنے کا امکان ہے۔سردار سرفرازنے کہاکہ شہر میں 25 جولائی کو ہلکی بارش اور 26 جولائی کو معتدل بارش کا امکان ہے، بارش سے قبل آندھی اور گرج چمک کا بھی امکان ہے ، جبکہ تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین میں بھی بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔شہر میں مغربی علاقوں سے 34 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں میں صبح کے اوقات میں نمی کا تناسب 76 فیصد تھا۔