میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
279 کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹیز کیخلاف تحقیقات کی سفارش

279 کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹیز کیخلاف تحقیقات کی سفارش

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

ہائوسنگ سوسائٹیز کے فورنزک آڈٹ سے متعلق کیس میں ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں ملک بھر کی 667 کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹیز میں سے 279 کی تحقیقات کی سفارش کی ہے۔ جمعہ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہاگیاکہ ایف آئی اے نے تمام زونل ہیڈکوارٹرز کو 30 جون تک انکوائریز مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی،15 جولائی تک زیر التوا انکوائریز کی حتمی رپورٹ کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وفاق سمیت چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز اور متعلقہ حکام کو غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت سویلین ایمپلائیز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کی سابقہ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ ملزم محمد نواز نے مسلح افراد کے ساتھ ایف آئی اے ٹیم کیخلاف مزاحمت کی اور فرار ہوگیا،ملزم محمد نواز سمیت 8 ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ہے،سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ ایف آئی اے ٹیم کو تحفظ فراہم کیا جائے، رپورٹ کے مطابق غیر رجسٹرڈ صوبائی کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹیز ایف آئی اے کے اختیارات میں نہیں آتی۔ رپورٹ کے مطابق کوآپریٹو قوانین میں ترامیم کیلئے صوبائی لا افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے،کمپنیز ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے وفاقی حکومت کو فوری نوٹی فیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی یا صوبائی سطح پر مرکزی ایجنسی قائم کی جائے جو ملک بھر میں سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کر سکے۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں رئیل اسٹیٹ ایکٹ سے متعلق بل بھی پیش کیا جاچکا ہے،غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز میں ملوث سرکاری افسران و اہلکاروں کیخلاف کرمنل کاروائی کی ہدایت کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت صوبائی حدود میں شامل کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹیز کیخلاف کاروائی کیلئے رہنمائی کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں