میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانوی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ، تھریسامے دور کے کئی وزرا مستعفی

برطانوی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ، تھریسامے دور کے کئی وزرا مستعفی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

برطانیا کے نئے وزیراعظم نے آتے ہی نئی کا بینہ کی تشکیل کے عمل کا آغاز کر دیا، تھریسامے دور کے کئی وزرا یا تو مستعفی ہوگئے ہیں یا پھر انکا عہدہ تبدیل کر دیا گیا ۔برطانیاکے نئے وزیراعظم بورس جانسن نے آتے ہی کابینہ میں ردوبدل شروع کر دی، اختلافات کے باعث کچھ وزرا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے جبکہ باقی کا منصب بدل دیا گیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن نے پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو وزارت خزانہ، ڈومنک راب کو وزارت خارجہ، پریتی پٹیل کو وزارت داخلہ، بین والیس کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپ دیا ہے جبکہ اسٹیفن بارکلے گزشتہ چھ ماہ میں تیسرے وزیر برائے بریگزٹ مقرر کر دیے گئے ۔بورس جانسن نے سابق وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کو عہدے سے ہٹا کر نئی وزارت کی آفر دی تو وہ عہدے سے مستعفی ہوگئے ، اس سے قبل وزیر خزانہ ہیلمنڈ فلپ اور وزیر انصاف ڈیوڈ گوکے بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں