میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی،ٹریفک اہلکار آپے سے باہر، شہری کو تھپڑ مار دیا

کراچی،ٹریفک اہلکار آپے سے باہر، شہری کو تھپڑ مار دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں پریڈی اسٹریٹ پر ٹریفک پولیس اہلکار نے تلخ کلامی کے دوران شہری کو تھپڑ جڑ دیا۔ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار چالان کرنے کی دھن میں آپے سے باہر ہوگیا۔ پریڈی کے علاقے میں ہیلمٹ نہ پہننے اور رانگ وے آنے والے شہری سے ٹریفک پولیس اہلکار سے تلخ کلامی ہوئی۔ تلخ کلامی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار نے شہری کو تھپڑ جڑ دیا اور پھر دھکے دے کر پولیس چوکی پر لے گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں