میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت کا موٹرسائیکل اور رکشہ پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا موٹرسائیکل اور رکشہ پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل اور رکشے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) نے محکمہ ایکسائز سندھ کو ٹیکس کی وصولی کیلئے خط لکھا ہے جس کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد موٹر سائیکل کی رجسٹریشن میں 17 ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ اِس وقت موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس 3 ہزار 400 روپے ہے اور ودہولڈنگ ٹیکس کے بعد رجسٹریشن فیس 20 ہزار 900 روپے ہو جائے گی۔خط کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد رکشے کی رجسٹریشن میں بھی 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوجائے گا اور رکشے کی رجسٹریشن 3 ہزار 100 روپے سے بڑھ کر 10 ہزار 750 روپے ہو جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر نے کراچی کیلئے جائیداد کی نئی قیمت کا تعین کیا جس کے تحت جائیدادوں کی قیمت میں 66 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں