فلسطین میں25 مسلمان، یہودی درندوں کا شکار
شیئر کریں
امداد کے منتظر نہتے اور بھوکے مسلمانوں شہید کیے گئے،فلسطینی طبی ذرائع کی تصدیق
راکٹ حملے سے کسی بھی جگہ کو نشانہ بنایا جائے گا ، کارروائی کررہے ہیں ، اسرائیلی فوج
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کو امدادی سامان کے مرکز پر خوراک کے انتظار میں کھڑے 25 فلسطینیوں کو یہودی فوج نے شہید کردیا، جنوبی غزہ کی پٹی میں امدادی سامان کے دو مراکز کے قریب خوراک کے انتظار میں کھڑے کم از کم 17 فلسطینی اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے جبکہ دوسری جانب امداد کے منتظر 8 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ، جن میں سیکیورٹی گارڈ بھی شامل تھے ، تین علیحدہ فلسطینی طبی ذرائع نے، شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے شمال مغرب میں امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 10 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔جبکہ خان یونس کے جنوب میں امداد کے انتظار میں کھڑے مزید سات افراد جاں بحق ہوئے، مزید برآں، اسرائیلی فوج نے خان یونس شہر کے لیے نئے انخلا کے احکامات جاری کیے ہیں، اور کہا ہے کہ وہ "علاقے میں دہشت گرد تنظیموں کو ختم کرنے کے لیے انتہائی طاقت سے کارروائی کر رہی ہے اور راکٹ حملوں کے لیے استعمال ہونے والی کسی بھی جگہ کو نشانہ بنائے گی۔


