میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی کی غیر قانونی بندش، نیپرا کا کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی سے گریز

بجلی کی غیر قانونی بندش، نیپرا کا کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی سے گریز

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

کے الیکٹرک انتظامیہ کے غیرقانونی اقدام کیخلاف نیپرا حکام نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ، جس کا براہ راست فائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی شدید گرمیوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ شروع کررکھی ہے ،جوکہ نیپرا قوانین کے مکمل برخلاف ہے ، نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اور اوقات واضح کرنے کی پابند ہے ، شدید گرمیوں میں بجلی کی غیرقانونی بندش سے افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کی منظم سازش رچائی جارہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ کراچی بھر میں غیرقانونی بجلی بندش کیخلاف روزانہ درجنوں مظاہرے ہورہے ہیں ، بجلی سے محروم عوام سڑکوں پر ٹائر جلانے اور احتجاج کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ، نارتھ ناظم آباد میں بھی گزشتہ روز شدید گرمیں سڑک بلاک کرکے گھنٹوں احتجاج کرتے رہے ، اسی طرح ملیر میں یومیہ 20گھنٹے بجلی سے محروم عوام نے بھی سڑکوں بچوں اور خواتین سمیت احتجاج کیا تاہم نیپرا حکام کی جانب سے تاحال کے الیکٹرک کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں