میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے فور کیلئے 25 ارب مختص، کراچی کو پانی فراہمی اورمنصوبہ کی تکمیل سے غفلت برقرار

کے فور کیلئے 25 ارب مختص، کراچی کو پانی فراہمی اورمنصوبہ کی تکمیل سے غفلت برقرار

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے کے فور لئے 25 ارب روپے مختص کر دیئے۔ کلری بگھار فیڈر کی لائننگ کے لئے ایک ارب روپے بجٹ۔ پانی فراہمی کے منصوبے کے مکمل ہونے ڈیڈ لائن سامنے تاحال سامنے نہیں آئی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اور حکومت سندھ نے کراچی میں پانی کی فراہمی کے لئے کے فور کا منصوبہ بنایا ہے شروعاتی طور پر منصوبہ پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے لگایا گیا جس میں چھ گنا اضافہ ہو چکا ہے اور اب منصوبہ ایک کھرب 50 ارب روپے میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ کے فور منصوبے سے کراچی کو روزانہ 650 ملین گیلن پانی تین مرحلوں میں فراہم ہوگا۔ فیز ایک کی لمبائی 120 کلومیٹر ہے جس میں 92 کلومیٹر کا کینال بھی شامل ہے۔ کے فور منصوبے کی تعمیر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران کے فور منصوبے کے لئے 25 ارب مختص کئے ہیں اس کے علاؤہ کینجھر جھیل میں اضافے اور کراچی کو پانی فراہمی کے ذریعے کلری بگھار فیڈر کی لائننگ کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے کلری بگھار فیڈر کی لائننگ کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بھاری رقم مختص کرنے کے باوجود کے فور منصوبے کے مکمل ہونے اور شہر کو پانی فراہمی شروع ہونے کا تاحال کوئی اندازہ نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے فور منصوبے کے روٹ میں بحریہ ٹاؤن۔ ڈی ایچ اے سٹی اور دیگر بڑی رہائشی اسکیمیں بھی موجود ہے اس لئے قوی امکان ہے کہ کے فور منصوبے کا پانی پہلے ان اسکیموں کو فراہم کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں