میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ نظام مضبوط کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ نظام مضبوط کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان کی اصولی منظوری بھی دے دی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں 3گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کے خدوخال کا بھی جائزہ لیا گیا، جب کہ اجلاس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پرموٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا، کارکردگی، فٹنس اور میرٹ پر کھلاڑیوں کو آگے موقع دیا جائے گا، کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے گیپ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔محسن نقوی نے اچھے کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز سے گرومنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کوچز نئے ٹیلنٹ کی ٹریننگ کرکے صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے ۔پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے کوچنگ کا معیار بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کے لیے ماسٹر کوچ کو تعینات کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر بھی نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہو گی۔محسن نقوی نے کہا کہ پرفارمنس اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، میرٹ، کارکردگی اور فٹنس پر رتی بھر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ ملے گا اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے تینوں فارمیٹ کے ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں