میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنگ جاری رہے گی، نیتن یاہو

جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنگ جاری رہے گی، نیتن یاہو

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس سے جنگ بندی کا معاہدہ ہوجائے تو پھر بھی جنگ جاری رہے گی۔اسرائیلی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ ایسے کسی بھی معاہدے سے اتفاق نہیں کریں گے جس میں آٹھ ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہو۔اسرائیلی وزیراعظم نے اشارہ دیا کہ وہ ایک ایسے جزوی معاہدے کے لیے تیار ہیں جس سے ان کے قیدیوں کی واپسی ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد مغویوں کو واپس لانا اور غزہ میں حماس کی حکومت کا مکمل خاتمہ ہے ۔نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ حماس کے خلاف شدید لڑائی کا مرحلہ ختم ہونے والا ہے ، اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ جنگ ختم ہونے والی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں