میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دبئی پاکستان کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا نوازشریف پہنچ گئے زرداری کل پہنچیں گے

دبئی پاکستان کی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا نوازشریف پہنچ گئے زرداری کل پہنچیں گے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

دبئی پاکستانی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بننے لگا ۔پارٹی کی سینئر قیادت اور قانونی ماہرین سے وطن واپسی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف دبئی پہنچ گئے مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی دبئی پہنچ گئی ہیں۔ دبئی میں قیام کیدوران آئندہ عام انتخابات۔مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم اورمیاں نوازشریف کی وطن واپسی کی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ شریف فیملی تین چار روز دبئی میں قیام کریگی جہاں سیشریف خاندان حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگا آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی بھی اتوار کو دبئی روانگی متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت کی ملاقات کا امکان ہے جس میں نگران سیٹ اپ ۔ عام انتخابات اور عدالتی امور پر مشاورت ہوگی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں