میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک نے عوام کا سکھ چین برباد کردیا

کے الیکٹرک نے عوام کا سکھ چین برباد کردیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کے علاقے لیاقت آباد، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا بلاک 17، گلستان جوہر بلاک 8 میں رات گئے بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔لیاقت آباد سی ون ایریا میں 18 گھنٹے بعد بحال ہونے والی بجلی بھی رات پونے گیارہ بجے دوبارہ غائب ہوگئی۔بجلی کی طویل بندش اور سخت گرمی کے موسم میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ فالٹ کے نام پر بجلی بند کی جا رہی ہے، وقت بے وقت بجلی غائب ہوجاتی ہے اور گھنٹوں غائب رہتی ہے۔ لوڈشیدڈنگ فری ایریا میں بھی اب بجلی دن میں کئی بار ایک گھنٹے کے لیے بند کی جاتی ہے اور رات 12 بجے کے بعد بھی لوڈشیڈنگ جاری رہتی ہے جس سے بچے بڑے سب ہی پریشان ہیں۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کا مقف ہے کہ لوڈشیڈنگ ایسے علاقوں میں کی جا رہی ہے جہاں سے بل نہ بھرنے کی شکایات زیادہ ہوں۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گلزار ہجری ،ٹیچرز سوسائٹی، کیماڑی اور کنیز فاطمہ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی بحال ہے جن علاقوں میں بجلی چوری کی شرح زیادہ ہے وہاں این پی پی ے تحت لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کی چوری کی وجہ سے بجلی کے انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور ٹرپنگ میں اضافہ ہوتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں