میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹڈیاں پکڑنیوالوں کو پیسے دینے کا منصوبہ

ٹڈیاں پکڑنیوالوں کو پیسے دینے کا منصوبہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومت نے ٹڈی دل سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کو ٹڈی سے ہی پورا کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا جس کے تحت ٹڈیاں پکڑنے والوں کو پیسے بھی دیئے جائیں گے۔نیشنل فوڈسیکیورٹی نے ٹڈی دل سے نامیاتی کھاد تیار کرنے کے پروجیکٹ پر غور شروع کر دیا ہے، نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق ٹڈی کھاد میں 9 فیصد نائٹروجن اور7فیصد فاسفورس ہوگا، نامیاتی کھادٹڈی دل اوربائیوویسٹ کوملاکرتیارکی جائے گی۔ نیشنل فوڈسکیورٹی کا کہنا ہے کہ نامیاتی کھاد تیار کرنے کا پائلٹ پروجیکٹ چولستان اور تھرمیں شروع کیاجائے گا جب کہ ٹڈی دل کوپکڑنے کیلئے خصوصی تربیت بھی دی جائیگی۔ٹڈی خریدنے کیلئے50کلیکشن سینٹرزبنائے جائیں گے، نامیاتی کھادکے استعمال سے فصلوں کی پیداوارمیں 15فیصدتک اضافہ ہوگا اور غیرنامیاتی،کیمیکل کھادوں کے استعمال میں 25فیصدتک کمی ہوگی۔فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ ٹن ٹڈی سے 70 ہزارٹن نامیاتی کھاد تیار ہوگی، پروجیکٹ کے پہلے سال میں ایک ارب روپے کی نامیاتی کھادتیارکی جائیگی اور ایک خاندان ماہانہ 6ہزار روپے تک کماسکے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں