لانڈھی، جائیداد میں حصہ مانگنے پر بہن قتل
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جون ۲۰۲۰
شیئر کریں
شہر قائد میں سفاک بھائیوں نے جائیداد میں حصہ مانگنے پر بہن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں بہن کا جائیداد میں حصہ مانگنا جرم بن گیا، بھائیوں نے اپنی بہن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے تشدد کے بعد شوہر کو بغیر بتائے زخمی بہن کو اسپتال داخل کرایا تھا، مقتولہ ہماماحین جناح اسپتال میں دوراج علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔