میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالر موصول

عالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالر موصول

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان کوعالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالرموصول ہوگئے، جس سے کورونا وبا کے دوران لاک ڈائون سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ مثبت ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 ایکٹورسپانس اینڈ ایکسپینڈیچر سپورٹ پروگرام کے تحت پاکستان کوعالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالرموصول ہوگئے، پچاس کروڑڈالرایشیائی ترقیاتی بینک اور پچاس کروڑڈالرعالمی بینک سے موصول ہوئے ہیں۔ایس بی پی کے مطابق 50 کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک سے موصول ہوئے ہیں ،جبکہ 50 کروڑ ڈالر عالمی بینک سے موصول ہوئے ہیں۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکانٹ سرپلس ہو گیا،مئی کے مہینے میں جاری کھاتہ خسارہ سے پاک رہا اورمئی 2020 میں کرنٹ اکانٹ ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جبکہ اپریل 2020 میں کرنٹ اکانٹ کو 53 کروڑ ڈالر خسارہ کا سامنا تھا جبکہ مئی 2019 میں ایک ارب ڈالر سے زائد خسارہ درپیش رہا تھا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کا خسارہ گزشتہ سال سے 73 فیصد کم ہے، رواں مالی سال جولائی تا مئی جاری کھاتے کا خسارہ 3.3 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جاری کھاتے کو 12 ارب 50 کروڑ ڈالر خسارہ کا سامنا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں