کوروناکی وبابے قابو‘قبرستانوں سے گورکن بھاگ نکلے
شیئر کریں
)رپورٹ: جوہر مجید شاہ( کورونا نے شہر میں انتہائی خوفناک صورتحال اختیار کرلی روزانہ کی بنیاد پر 50/60 شہری کورونا کا شکار ہوکر موت کی ابدی نیند سلائے جانے لگے، تباہ کن صورتحال کے باعث شہر کے تمام قبرستانوں میں بیک وقت درجنوں میتیں لائی جانے لگیں، قبرستانوں میں درجنوں قبروں کے کھودنے یا تیار کرنے کے باعث کئی گورکن بھاگ نکلے ۔ادھر ملنے والی اطلاعات کے مطابق اجتماعی تدفین پر غور و خوص کیا جارہا ہے۔ شہر کے تمام (سرد خانے) مردہ خانے بھر گئے، سرد خانوں میں جگہ کی عدم دستیابی نے صورتحال کو مزید پیچیدہ اور ہنگامی حالات میں بدل ڈالا‘ ادھر کے ایم سی ڈائریکٹر (GRAVE YARD) قبرستان اقبال پرویز نے انتہائی خوفناک و تباہ کن صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے حالات کے بے قابو ہونے کی خبر سنادی، موجودہ تشویشناک اور تباہ کن صورتحال کے تحت اگر حکومت سندھ نے حالات کی نزاکت کو سمجھتے اور محسوس کرتے ہوئے فوری طور پر اسکے تدارک کیلئے کوئی مناسب اور ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے گئے تو شہر میں افراتفری اور خوف کے بادل چھا جائینگے جس کے باعث ایک جانب مایوسی بڑھے گی تو دوسری جانب شہریوں میں حکومت کے خلاف شدید نفرت اور منفی جذبات کا پیدا ہونا فطری عمل ہے ،موجودہ سنگین صورتحال کا تقاضا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن سمیت جاری کردہ ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرائے ور نہ صورتحال کسی کے قابو میں نہیں رہے گی۔