میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گرمی کی لہر ،پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی کی لہر ،پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتی ہے
شہری شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے والا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے، جس کے بعد پارہ 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گرمی کی شدت 40 ڈگری سے زائد محسوس کی جائے گی۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تاہم گرمی کی شدت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ مغربی سمت سے ہوائیں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں