میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے مستعفی ہونے کی دھمکی پر سیاسی جماعتوں نے سر جوڑ لیے

بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے مستعفی ہونے کی دھمکی پر سیاسی جماعتوں نے سر جوڑ لیے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے ملک میں سیاسی ہلچل اور فوجی دباؤ کے پیش نظر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد یونس کی جانب سے مستعفی ہونے کا اعلان بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی کی حکومت مخالف احتجاج ریلی کے بعد سامنے آیا ہے۔بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی نے عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا جلد از جلد اعلان کیا جائے۔تاہم عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کا مؤقف تھا کہ جب تک الیکشن سسٹم کی خامیوں کو دور اور ووٹرز لسٹ کو درست نہ کرلیا جائے، شفاف انتخاب کا انعقاد ممکن نہیں۔عبوری سربراہ محمد یونس نے الیکشن کا شیڈول دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حوالے سے فی الوقت ٹائم فریم دینا بھی ممکن نہیں ہے۔جس پر بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی نے عبوری حکومت کے خلاف ایک بڑا احتجاج کیا تھا۔ سیاسی عدم استحکام پر محمد یونس نے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا تھا۔تاہم اب ان کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عبوری سربراہ نے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ ملکی مسائل پر قابو پانے کے لیے پْرعزم ہیں۔ اس سلسلے میں آج شام محمد یونس، بی این پی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے تاکہ موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی جا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں