میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ناظم آباد میںکمزور عمارتیں گرنے کا خطرہ

سندھ بلڈنگ، ناظم آباد میںکمزور عمارتیں گرنے کا خطرہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

ناقص میٹریل سے تیار کی جانے والی کمزور عمارتیں انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن گئیں ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کا سسٹم انسانی جانوں کے خطرات کی بھی پروا نہیں کررہا ،کروڑوں روپے کی چمک سے خلاف ضابطہ تعمیرات کی پردہ داری کا سلسلہ جاری ہے ، کراچی کے بیشتر علاقوں کی طرح ناظم آباد میںانتہائی ناقص میٹریل سے کمزور عمارتیں تعمیر کی جاچکی ہیںاور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ، انتہائی ذمہ دارذرائع کا کہنا ہے کہ ناظم آباد نمبر 2 پلاٹ نمبر F7/4 ، A5/11 ،C9/9 اورJ67/7 پر خلاف ضابطہ ناقص میٹریل سے بالائی منزلیں تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے عوض انسانی جانوں کا سودا کرلیا گیا ہے ، ڈائریکٹر علی اسد ، ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد کھوکھر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد خان اور بیٹر طارق عزیز اس وقت تمام غیر قانونی امور کی سرپرستی میں آزاد ہیں ، جو کہ ڈی جی سسٹم کے اہم مہرے شمار کیے جاتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں