میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد ،ہمیشہ ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا،نوازشریف

عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد ،ہمیشہ ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا،نوازشریف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا، ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا، آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا، لاڈلے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا ، منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی، جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا ،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا، بینچ فکسنگ کر کے آئین کو ری رائٹ کیا ، بدقسمتی سے ہمارا نظام انصاف دنیا میں 140میں سے 129نمبر پر ہے ، ہمارے چند معزز، عزت مآب جج صاحبان بضد ہیں کہ ہم نے ہر صورت 140 ویں نمبر پر ہی پہنچنا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا، ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا، آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا، لاڈلے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا جبکہ منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی، جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا ،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا،اور اب بینچ فکسنگ کر کے آئین کو ری رائٹ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف دنیا میں 140 میں سے 129 نمبر پر ہے،مگر ہمارے چند معزز، عزت مآب جج صاحبان بضد ہیں کہ ہم نے ہر صورت 140 ویں نمبر پر ہی پہنچنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں