میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تواپنارخ وفاقی دارالحکومت کی جانب موڑلیں گے، پی ٹی آئی رہنما

رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تواپنارخ وفاقی دارالحکومت کی جانب موڑلیں گے، پی ٹی آئی رہنما

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کارکنوں اور رہنمائوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاروں کی مذمت کترے ہوئے کہاہے کہ رہنما اور کارکن گرفتاری سے بچنے کیلئے چھپ جائیں یا آپ اپنے رشتہ داروں کے گھر جاسکتے ہیں تو وہاں چلے جائیں،مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت جو پی ٹی آئی کی قیادت کیخلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے، اس سے ملک چلانے میں مدد نہیں ملے گی، ملک اور رک جائے گا،ملک کا سیاسی نظام اپاہج ہوچکا ہے، معیشت ہچکولے کھا رہی ہے اور حکومت فیصلہ لینے کے قابل نہیں ہے،ہم غلامی یا امپوٹڈ حکومت قبول نہیں کریں گے،ہم ان کی ہر بات مانیں گے ، بند کمروں میں کیے گئے فیصلے قبول نہیں کریں گے۔پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے کے بعد شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہاکہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ رات جو کچھ بھی ہوا اس سے کارکنان کے جوش و ولولے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ آپ طاقت کا استعمال روکنے کیلئے کر سکتے ہیں چلانے کے لیے نہیں کرسکتے اور ہم پنجاب میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار کرنے کے عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پنجاب میں موجود پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کو کہا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ’چھپ‘ جائیں یا اگرآپ اپنے رشتہ داروں کے گھر جاسکتے ہیں تو وہاں چلے جائیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ کارکنان اور لیڈران پبلک ٹرانسپورٹ یا کسی اور ذریعے کا استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر آپ کو راستے میں مشکلات کا سامنا ہے تو سری نگر ہائی وے سے منسلک ہر روڈ، ہر گلی اور چوک کا رخ کریں، جو بھی ہوجائے لانگ مارچ کا پروگرام برقرار رہے گا۔انہوں نے زور دیا کہ مارچ اب صرف پی ٹی آئی کی حد تک محدود نہیں ہے یہ قومی تحریک میں تبدیل ہوچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان (آج) 25 مارچ کو پشاور سیریلی کی قیادت کریں گے اور اسلام آباد پہنچیں گے۔انہوں نے عزم کیا کہ اگر انہوں نے مزاحمتیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تو ہم اپنا رخ دارالحکومت کی طرف موڑ لیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی ایسی پالیسی نہیں رہی کہ تشدد کو یا تصادم کو فروغ دیا جائے، ہمارے تمام تر سیاسی سرگرمیاں پْر امن ہوتی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے جلسے و جلوس کیے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تاہم کبھی تشدد اور تصادم کی خبریں موصول نہیں ہوئیں۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کہ ہم جنگ کے لیے اسلام آباد کا رخ نہیں کر رہی ہے۔پی ٹی آئی کے نائب صدر نے کہا کہ ہم یہاں حکومت کو قانونی، آئینی اور جمہوری راستہ دیکھانے جارہے ہیں کیونکہ ملک کا سیاسی نظام اپاہج ہوچکا ہے، معیشت ہچکولے کھا رہی ہے اور حکومت فیصلہ لینے کے قابل نہیں ہے۔اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں جاری افراتفری سے نمٹنے کا ایک ہی حل ہے وہ حل عام انتخابات کا انعقاد ہے۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری نے کہاکہ اگر آپ حقیقت میں ملک کی پرواہ کرتے ہیں آج ہی انتخاب کریں، لوگوں کے خاطر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم غلامی یا امپوٹڈ حکومت قبول نہیں کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں