میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واٹس ایپ کن آئی فونز پر کام چھوڑدے گی، صارفین کو خبردار کردیا گیا

واٹس ایپ کن آئی فونز پر کام چھوڑدے گی، صارفین کو خبردار کردیا گیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۵ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

تازہ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی مزید آئی او ایس ڈیوائسز پر کام کرنا چھوڑ دے گی۔ رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ جو لوگ آئی او ایس 10 یا آئی او ایس 11 استعمال کر رہے ہیں انہیں اپنے آئی فون کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا تاکہ اس سال 24 اکتوبر کے بعد بھی وہ واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھ سکیں۔ آج کل یہ آپریٹنگ سسٹم آئی فون 5 اور 5 سی میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔ تاہم وہ صارفین جن کے پاس آئی فون 5 ایس، آئی فون 6 یا آئی فون 6 ایس ہے اور وہ آئی او ایس 12 استعمال کر رہے ہیں انہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ واٹس ایپ ہیلپ سینٹر میں کمپنی یہ پہلے ہی بتا چکی ہے کہ آئی فون صارفین کو ایپ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے آئی او ایس 12 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنا ہوگا جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو او ایس 4.1 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوگی۔ واٹس ایپ کی جانب سے ان فونز میں میسیجنگ ایپ کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ عالمی ڈیویلپرز کانفرنس کے منعقد ہونے سے دو ہفتے قبل سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ایپل کی جانب سے آئی او ایس 16 کی رونمائی عالمی کانفرنس کے موقع پر متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں