میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان کا متحدہ عرب امارات سے ائیرپورٹس چلانے کا معاہدہ کرنے کا اعلان

طالبان کا متحدہ عرب امارات سے ائیرپورٹس چلانے کا معاہدہ کرنے کا اعلان

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۵ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

افغانستان میں قائم طالبان حکومت نے ملک کے تمام ایئرپورٹس کو آپریشنل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات سے معاہدہ کرنے کااعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت نے گزشتہ برس اگست کے وسط میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک کے ایئرپورٹس کو آپریشنل کرنے کے لیے قطر، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری رکھی ہوئی تھی۔تاہم اب طالبان حکومت کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ملکی ایئرپورٹ کی بحالی کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت یو اے ای ایئرپورٹس کے زمینی انتظامات دیکھے گا۔ رپورٹس کے مطابق نائب وزیراعظم نے یواے ای کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ اور یہ بھی نہیں بتایا کہ متحدہ عرب امارات ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کس کے پاس ہوگی کیوں کہ طالبان ہوائی اڈے کی سیکیورٹی کے لیے کافی حساس ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے طالبان کے اس بیان پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ یاد رہے کہ قطر اور ترکی کی جانب سے افغانستان کے ایئرپورٹس کی بحالی کی کے لیے ٹیکنیکل معاونت کے لیے ٹیمیں بھی بھیجی گئی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں