پاکستان میں کوئی امریکی فوجی یا ائر بیس نہیں ،ترجمان دفتر خارجہ
ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ مئی ۲۰۲۱
شیئر کریں
ُُُترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان میں کوئی امریکی فوجی یا ائر بیس نہیں ،ایسی تجویز زیر غور تھی نہ ہے ۔اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس بارے میں قیاس آرائیاں غیر ذمے دارانہ اور بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان 2001سے ائیر لائنز کمیونیکیشن کے ضمن میں تعاون کا فریم ورک ہے ۔انہوں نے کہاکہ گرائونڈ لائنز مواصلات کے ضمن میں بھی تعاون کا فریم ورک 2001سے ہے ۔ترجمان نے کہاکہ امریکا کے ساتھ اس بارے میں کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا گیا۔