میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان ٹھنڈا کر کے کھائیں، چودھری نثار

عمران خان ٹھنڈا کر کے کھائیں، چودھری نثار

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہوں ،سیاسی معاملات پر زیادہ تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، ملک کو مفاہمت کی ضرورت ہے، عمران خان کو مشورے دینے والے بہت سے لوگ ہیں، لیکن میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ وہ ٹھنڈا کرکے کھائیں۔۔پیر کوسابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان پنجاب اسمبلی سے حلف اٹھائے بغیر باہر آئے اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تین سال تک ذاتی طور پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی۔ قومی اسمبلی کی نشست پر ناکام ہوا یا ناکام کیا گیا، اب حکومت ایک آرڈیننس کے ذریعے مجھے ڈی سیٹ کرنے کی کوشش میں ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی نشست پر 34 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے ممبر منتخب ہوا۔ ایک ہفتے قبل پنجاب اسمبلی کو خط لکھا اور حلف لینے سے متعلق آگاہ کیا لیکن آج کہا گیا اسپیکر موجود نہیں حلف نہیں ہو سکتا۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پینل آف چیئرمین کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں لیکن آج بتایا گیا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے بغیر حلف نہیں لیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے خلاف عدالت جائیں گے جبکہ دو روز بعد حلف اٹھانے پھر آئوں گا۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ ٹھنڈا کر کے کھائیں۔ ملک کو مفاہمت کی ضرورت ہے البتہ سیاسی معاملات پر زیادہ تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں