میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈوین جانسن کی بیٹیوں کے آگے ایک نہ چلی

ڈوین جانسن کی بیٹیوں کے آگے ایک نہ چلی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

ہالی ووڈ سپر اسٹار ڈوین جانسن (دی راک) اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھلونوں کے اسٹور پہنچ گئے جہاں باپ کی بیٹیوں کے آگے ایک نہ چلی اور بیٹیوں نے ڈوین جانسن کا خوب خرچہ کرادیا۔انسٹاگرام پر ڈوین جانسن نے کھلونوں کے اسٹور سے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی۔ چھوٹی بیٹی والد سے ایک کھلونا خریدنے کو کہتی ہے جس پر ڈوین جانسن بہت ہی پیار سے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس گھر پر پہلے ہی یہ 3ہزار ہیں۔جس پر انکی بیٹی وہ کھلونا چھوڑ کر دوسرا خریدنے کا کہتی ہے ،جس کے جواب میں ڈوین جانسن کہتے ہیں یہ تو پہلے ہی ہمارے پاس 6ہزار ہیں۔ڈوین جانسن کی بیٹی جس کے بعد اسٹور میں دوسرے کھلونے پسند کرنے لگتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میں ہمیشہ کھلونوں کے اسٹور میں داخل ہونے سے پہلے بیٹیوں کے ساتھ طے کرلیتا ہوں کہ یہاں میری بات مانی جائے گی، اور وہ یہ شرط ہوتی ہے کہ دونوں بیٹیاں دو،دو کھلونے خریدیں گی۔ڈوین جانسن نے بتایا کہ کھلونوں کے اسٹور میں داخل ہونے سے پہلے ‘شرط’ تو میری بیٹیوں نے مان لی۔ لیکن 45 منٹ بعد ہم اسٹور سے کھلونوں کے 5 ‘بڑے بیگز ‘ لے کر نکلے ۔یہ سب دیکھ کر وہاں موجود دوسرے بچوں کی مائیں مجھ پر ہنس رہی تھیں۔اپنی پوسٹ میں ڈوین جانسن نے بیٹیوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے لکھا کہ ان کو رشوت دینا مطلب کھلونوں کے اسٹور پر لے جانا اور انکے ساتھ وقت گزارنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے ۔ڈوین جانسن کی اس ویڈیو کو ان کے اکائونٹ پر 3 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔واضح رہے کہ ڈوین جانسن اکثر اپنی بیٹیوں کے ساتھ پیار بھری ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں